یو ایس ایڈ کے پروگرام برائے اقتصادی بحالی و ترقی (یوایس ایڈ۔ای آرڈی اے) اور محکمہ زراعت , لائیو سٹاک اور کوآپریٹو حکومت خیبر پختونخوانے پشاور , ڈیرہ اسماعیل خان اور خیبر اضلاع میں سیلاب سے متاثرہ 14,850 کسانوں کو 743 ٹن تصدیق شدہ گندم کا بیج اور 1485 ٹن کھاد فراہم کرے گا. یو ایس ایڈ کے پروگرام برائے اقتصادی بحالی و ترقی اور محکمہ زراعت، لائیو سٹاک، اور کوآپریٹو نے موجودہ فصل کے موسم کے لیے خوراک کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے پشاور کے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو گندم کے 1,900 تھیلے ( 50 کلوگرام فی بیگ) تصدیق شدہ بیج اور 3,800 کھاد کے تھیلے ( 50 کلوگرام فی بیگ) فراہم کیے ہیں۔

یو ایس ایڈ کے پروگرام برائے اقتصادی بحالی و ترقی نے پشاور میں متھرا، شاہ عالم اور چمکنی تحصیل کے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو نے یہ امداد فراہم کی ہے۔ یوایس ایڈ۔ای آرڈی اے کی امداد 19,00 سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے خاندانوں کو ربیع کے اس موسم کے دوران اپنی 1,900 ایکڑ اراضی پر گندم کی فصل کاشت کرنے کے قابل بناتی ہے، جو اگلے کٹائی کے موسم میں وافر مقدار میں گندم کی دستیابی اور غذائی تحفظ کو یقینی بنائے گی۔ USAID-ERDA ماہ نومبر کے دوران ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے 12,100 کسانوں اور ضلع خیبر کے 850 کسانوں کو گندم کا تصدیق شدہ بیج اور کھاد فراہم کرے گا۔اس سال مون سون کے دوران ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث پاکستان بھر کوشدید سیلاب نے بری طرح متاثر کیا، جس کی وجہ سے زندگی شدید متاثر ہوئی، جس میں قابل ذکر اقتصادی نقصانات، زراعت، مویشیوں، پناہ گاہوں اور زندگی کے بنیادی ڈھانچے کو زبردست نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے حکومت پاکستان کو سیلاب کی ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے تمام اداروں سے مدد کی اپیل کی۔خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست پر، یوایس ایڈ۔ای آرڈی اے نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ڈیرہ اسماعیل خان اور پشاور کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں خوراک کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔“ہم یوایس ایڈ۔ای آرڈی اے کے انتہائی مشکور ہیں کہ ضروت کی اس گھڑی میں ہمیں مدد فراہم کی۔ـ””کسان سب سے زیادہ متاثرہ طبقہ ہیں اور انہیں اپنے نقصانات کو پورا کرنے اور ٹریک پر واپس آنے کے لیے ہماری مدد کی ضرورت ہے۔ یو ایس ایڈ- ای آر ڈی اے میں ہمیشہ امدد فراہم کرنے اہم کردار ادا کیا ہے، اور ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ ہمارے کسانوں کی خوشحال زندگی کی بحالی میں اپنا تعاون جاری رکھیں گے”، محمد اسرار خان، سیکرٹری زراعتیو ایس ایڈ ۔ ای آر ڈی اے اور محکمہ زراعت نے مل کر ضلع پشاور کے متھرا، شاہ عالم اور چمکنی نامی تین تحصیلوں کے متاثرہ کسانوں کے 1,900 خاندانوں کا فوری جائزہ لیا، جس میں ہر کسان کو گندم کا تصدیق شدہ بیج اور کھاد فراہم کیا ہے۔ یہ امداد پشاور کی متاثرہ آبادی کے لیے غذائی تحفظ کو یقینی بنائے گی۔