اسلامیہ کالج پشاور میں ٹیچرز سپورٹس گالا شروع ہوگیا

پشاور اسلامیہ کالج پشاور کےسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کےزیراہتمام اسلامیہ کالج میں ٹیچرز سپورٹس گالا کاآغاز ہوگیا۔اس گالا میں کرکٹ،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس سمیت خواتین کی روایتی گیمز چندروز ,میرگاٹی اور دیگر مقابلے کھیلے جارہے ہیں۔سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ٹاؤن سعیدہ نقوی تھیں۔انکے ہمراہ ڈاکٹر فیصل شہزاد،پرنسپ ڈاکٹرطارقق جان،مءڈم نسرین غفار ،وسیم اوراسلامیہ کالج پشاور کے ڈائریکٹر سپورٹس علی ہوتی اوردیگرسٹاف بھی موجود تھے۔ گالامیں اساتذہ نے کافی دلچسپی لی ۔اوراسےایک اچھا اقدام قراردیا ۔اسلامیہ کالج کے ڈائریکٹر سپورٹس علی ہوتی نےکہاکہ کہ کالج میں تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے بھی طلبہ وطالبات کوبھر پور مواقع دیئے جاتے ہیں تاکہ وہ ذہنی وجسمانی طورپرتندرست رہیں اور بہتر انداز میں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھے۔انہون نے کہاکہ اس گالا میں خواتین اورمرداساتذہ کے مابین الگ الگ مقامات پر مقابلے کھیلے جارہے ہیں۔

Written by