ریونیواتھارٹی نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 63 فیصد زیادہ محصولات وصول

خیبرپختونخواہ ریونیواتھارٹی کے مطابق اتھارٹی نے مالی سال 2019-20میں گزشتہ سال کے مقابلے میں خدمات پرصوبائی سیلزٹیکس میں 63فیصد زیادہ ٹیکس وصول کرکے مجموعی طور پر 17 بلین روپے کے محصولات اکھٹے کی جو کہ خوش آئند ہے۔ اس موقع پراتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل فیاض علی شاہ نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ پچھلے سال ادارے نے مجموعی طور پر 10.4بلین تک محصولات اکھٹے کیئے تھے جبکہ امسال سب سے زیادہ محصولات پشاور ریجن نے اکھٹے کیئے جس کا مجموعی حجم 11.4بلین روپے سے زائید رہا جبکہ مردان ریجن284 ملین، ایبٹ اباد ریجن نے172ملین، جبکہ جنوبی ریجن نے208 ملین سے زیادہ کے محصولات اکھٹے کیئے۔اتھارٹی نے ٓئیل اینڈ گیس کے شعبہ سے 1.2 بلین روپے جمع کیئے جبکہ ودہولڈنگ ایجنٹس سے 1.9 بلین تک کی وصولی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وبا کے باوجود اہلکاروں کی محنت اور صوبائی وزیر خزانہ تیمور خان جھگڑا کی طرف سے دی گئی اصلاحات کی روشنی میں دیا گیا حدف پورا کرنا قابل تحسین ہے۔ انہوں نے مذید تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی ٹیکس نیٹ کو مذید بڑھانے کے لئے کوشاں ہیں جس سے سوبائی محصولات میں مذید اضافہ ہوگا۔ جناب فیاض علی شاہ کے مطابق ان کا اصل حدف صوبے میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینا اور صوبہ خیبر پختونخواہ کو مالی طور پر ایک مستحکم صوبہ بنانے میں اپناکردار ادا کرنا ہے۔

Written by