
خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیرانتظام ’کے پی گورنمنٹ انوویشن فیلوشپ پروگرام‘ کے پانچویں مرحلے میں تیارکردہ سافٹ وئیرزاور ایپ لی کیشن کے جائزہ اور عملی مظاہرے کے لئے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔گزشتہ روز خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ہیڈآفس میں منعقدہ پروگرام میں مختلف سرکاری محکموں کی تکنیکی معاونت،سہولت اورعوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے فیلوشپ کے دوران تیار کردہ کمپیوٹر پروگرازمز کا جائزہ لیا گیا۔ اس پروگرام میں آئی ٹی بورڈ کے حکام، آئی ٹی ایکسپرٹ،ورلڈ بینک، یواین ڈی پی، کوڈ فارپاکستان اورمختلف محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
پروگرام کے دوران ’کے پی گورنمنٹ انوویشن فیلوشپ‘ کے ہونہار نوجوانوں نے اپنے پراجیکٹس کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی۔ کے پی گورنمنٹ انوویشن فیلوشپ پروگرام کے پانچویں فیز میں کل 18 فیلوز چھ مختلف سرکاری محکموں کے لئے سافٹ وئیرز اور مبائل ایپ لیکیشن تیار کئے ہیں، ان ایپس میں پرفامنس منیجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ (پی ایم آر یو) کے اوپن ڈیٹا پورٹل، چیف سیکرٹری ڈیلوری یونٹ کے لئے مانیٹرنگ اینڈ رپورٹنگ سسٹم، خیبرپختونخوا اسمبلی کے لئے آن لائن سٹریمنگ اینڈ پولنگ پورٹل جبکہ پرائیویٹ سکول ریگولرٹی اتھارٹی کے لئے ای رجسٹریشن آف پرائیویٹ سکولز شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ’کے پی گورنمنٹ انوویشن فیلوشپ پروگرام‘ سال 2014میں کوڈ فار پاکستان اور ورلڈ بینک کی تعاون سے شروع کیاہے۔ چھ مہینوں پر محیط اس فیلوشپ پروگرام کے دوران نوجوانوں کو عملی تربیت فراہم کی جاتی ہے اور اس دوران وہ صوبائی محکموں کی جانب سے طلب شدہ آئی ٹی فیلڈاور ڈیجیٹلائزیشن کی مدد میں معاونت فراہم کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ ’کے پی گورنمنٹ انوویشن فیلوشپ پروگرام‘ تیار کردہ ایپ لیکیشن رواں سال کے اختتام پر متعلقہ محکموں میں باقاعدہ طور پر کارآمد ہوجائینگے جس سے بڑی حد تک ان محکموں کی کارکردگی مزید بہتر ہوجائے گی۔