کیا آئی ٹی بورڈ اداروں کو ڈیجٹلائز کرنے میں کردار ادا کررہا ہے؟

سیکرٹری سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ہمایون خان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا انفارمشین ٹیکنالوجی بورڈ صوبے کو ڈیجٹلائز کرنے اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرہا ہے، دور حاضر میں ترقی کا دارومدار آئی ٹی کی ترقی سے وابستہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار نئے تعینات سیکرٹری سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ہمایون خان نے خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے دورے کے دوران کیا۔ منیجنگ ڈاریکٹر آئی ٹی بورڈ صاحبزادہ علی محمود نے سیکرٹری سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبر پختونخوا کو آئی ٹی بورڈ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈاریکٹر آئی ٹی بورڈ عاصم جمشید، ڈاریکٹر فائنانس محمد منیم، ڈپٹی ڈاریکٹر عمران خان، شاکراللہ اور آئی ٹی بورڈ کے دوسرے عہدیدار بھی موجود تھے۔ سیکرٹری سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے آئی ٹی بورڈ کے زیرانتظام ڈیجیٹل گوررننس، ڈیجیٹل سکلز، ڈیجیٹل اکانومی اور ڈیجیٹل ایکسس کی مد میں شروع کردہ منصوبوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں کے ذریعے صوبے کی عوام کی بہتر طور پر خدمت کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے آئی ٹی بورڈ کی جانب سے صوبے میں جاری اور مکمل کردہ منصوبوں کو سراہا اور ان پراجیکٹس کو ڈیجیٹلائزیشن کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔
دریں اثنا سیکرٹری سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے آئی ٹی بورڈ میں قائم ملک کے پہلے سرکاری بزنس آوٹ سورسنگ فیسیلیٹی (ورک آراونڈ) کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے اس منصوبے کو خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کے روزگار کے لئے ایک اہم منصوبہ قرار دیا۔

Written by