جامعہ زرعیہ پشاور مین لائبریری لان میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیرِ اہتمام کتب میلہ کا آغاز ہوگیا۔کتب میلہ کا افتتاح پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سید وہاب نے کیا ۔اس موقع پر جامعہ زرعیہ پشاور کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید وہاب, ناظم کیمپس جمعیت اسفندیار ربانی اور ناظم جامعہ پشاور ارشد خان بھی موجود تھے۔
مہمان خصوصی نے مختلف سٹالز کا دورہ بھی کیا۔بعدازاں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سید وہاب , ناظم یونیورسٹی کیمپس اسفندیار ربانی نے کہا کہ بڑےبڑے تحریکوں نے کتابوں کے صفحات سے جنم لیاہے اور دنیا کو متاثر کیا ہے۔
کتاب علم کا نچوڑ ہے جو الفاظ کی صورت میں ہمارے پاس آتا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اگر مسلمانوں کی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات نکلتی ہے کہ بطورِ مسلمان یہ مقدس فریضہ ہم پر عائد کیا گیا ہے۔ پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سید وہاب نے کتب میلہ کے تمام آرگنائزرز کو مباکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح کے طلبہ دوست پروگرامات کا انعقاد کرینگے پروگرام کے اختتام پر ناظم کیمپس اسفندیار ربانی نے مہمانوں کو کتابی تحائف اور ” جمعیت ٹربیون” رسالے پیش کیں۔