ریاض غفور
مزید یہ کہ اکاؤنٹ نے اپنے تعارف میں ڈی جی آئی ایس پی آر آفیشل اکاؤنٹ کی تعارفی مواد کاپی کرکے لکھے ہیں۔ دوسری جانب، جب ڈی جی آئس پی آر کے اکاؤنٹ پر آرمی چیف کے حوالے سے خبر کے متعلق سرچ کیا گیا تو انہوں نے اس اہم فیصلے کے متعلق کوئی ٹویٹ نہیں کیا تھا. فیک نیوز پر گہری نظر رکھنے والے پختونخوا ریڈیو کرم کے پروڈیوسر داؤد خان نے بتایا کہ فیک نیوز ایک حقیقت ہے جس کے پیچھے کئی ایکٹرز کام کر رہے ہوتے ہیں تاکہ اپنی مرضی کے فوائد حاصل کرسکیں. آرمی چیف کی تقرری کے متعلق بھی کئی فیک مواد نشر کئے جا رہے ہیں جو انتہائی قابل تشویش ہے.

جیسے جیسے پاکستان آرمی میں سب سے ٹاپ پوزیشن چیف آف آرمی سٹاف کے لیے نئے چیف کی تقرری کا وقت نزدیک آ رہا ہے، یوں یوں سوشل میڈیا پر فیک مواد بھی گردش میں ہیں. پاک آرمی کے لیے ذرائع ابلاغ کے امور دیکھنے والے ذیلی نظامت کے ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز لیفٹیننٹ جنرل بابر افتحار کے نام سے منسوب ایک اکاونٹ نے ہفتے کے روز ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ #BreakingNews””سنیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر پر موجود لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر نئے آرمی چیف تعینات ہوں گے، وہ DG ملٹری انٹیلیجنس اور DG آئی ایس آئی بھی رہ چکے ہیں، وہ ایک شریف النفس اور سلجھے ہوئے انسان ہونے کے ساتھ ساتھ حافظ قرآن بھی ہیں””#DGISPR #DGISI #DGIMI #AsimM لیکن جب اس خبر و ٹویٹ کی حقیقت جانچنے کے لیے ڈبل چیک کا طریقہ کار اپنایا گیا تو مذکورہ ٹویٹ فیک اور گمراہ کن نکلا جبکہ جس اکاؤنٹ سے شئیر کیا گیا تھا وہ بھی فیک ثابت ہوا. ڈبل چیک کرتے وقت بابر افتحار کے نام سے ٹویٹر ہینڈل @DGISPRPersonal سے شئیر کیے گئے مواد کو چیک کیا گیا جو ہر زاوئیے سے پاک آرمی کی سوشل میڈہا پالیسی برائے سرکاری ملازمین سے متصادم تھی.