’’ ڈیجیٹل جابز ان خیبرپختونخواہ ‘‘ ہزاروں نوجوان مستفید ہورے ہیں ، ضیااللہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے مشیر برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیااللہ بنگش کی زیرصدارت گزشتہ روز خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر نگرانی صوبے میں جاری ’’ڈیجیٹل جابز ان کے پی‘‘ منصوبے کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی مختیار احمد، ڈاریکٹر فائنانس محمد منیم، ڈیجیٹل جابز کے پراجیکٹ منیجر محمد بلال، ڈپٹی ڈریکٹر آئی ٹی بورڈ عمران خان اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران محمد بلال نے شرکا کو پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر مشیربرائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیااللہ بنگش کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے وزیراعلیٰ محمود خان کی سربراہی میں صوبے کے نوجوانوں کے لئے باعزت روزگار فراہم کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی ہے، ڈیجیٹل جابز منصوبہ بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے ناصرف صوبے کے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوگی بلکہ اس منصوبے کے جز ’وومن ایمپاورمنٹ تھرو ڈیجیٹل سکلز‘ پروگرام سے صوبے کے 3000 خواتین کو ڈیجیٹل سکلز کے حوالے سے تربیت دی جارہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ درشل ایکسس سنٹر کے لئے عمارت کا انتخاب ہوچکا ہے جس پر جلد ہی ترقیاتی کام کا آغاز ہوجائے گا۔ اس سنٹر کی تکمیل سے ابتدائی طور پر سوات کے شہری مستفید ہونگے جن کو ایک چھت تلے مختلف خدمات آسانی کے ساتھ مئیسر ہونگے۔ پراجیکٹ کے تحت شروع کردہ پشاور میں قائم ’’بی پی او‘‘ سے سینکڑوں نوجوانوں وابستہ ہوچکے ہیں۔ ضیااللہ بنگش نے ڈیجیٹل جابز منصوبے پر جاری پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس منصوبے کو صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروع کے لئے بہترین منصوبہ قرار دیا۔

Written by