خیبرپختونخوا نے ملک کا پہلا سرکاری بی پی او قائم کیا، سعد جاو

پشاور:گزشتہ روز خیبرپختونخوا پبلک سروس اکیڈمی کے 85ویں پری سروس کورس میں زیرتربیت بلوچستان کے سرکاری افسران نے خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ پشاور کا مطالعاتی دورہ کیا۔ 60افراد پر مشتمل حکومت بلوچستان کے اسسٹنٹ کمشنرز اور سیکشن افسران کے وفد کو آئی بورڈ کے مختلف منصوبوں اور اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ منیجنگ ڈاریکٹرآئی ٹی بورڈ ڈاکٹر شہباز خان کی ہدایت پر ڈپٹی ڈاریکٹر آپریشنز محمد عمران نے وفد کو نئے قائم شدہ بی پی او فیسیلٹی (ورک آراونڈ) کا دورہ کرایا۔ اس دوران پراجیکٹ منیجر سعد جاوید اورفائننشل منیجمنٹ سپیشلسٹ محمد بلال نے وفد کو بی پی او کے طریقہ کار، مقاصد اور فوائد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پراجیکٹ سے صوبہ کے 700نوجوانوں کو براہ راست روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔ ورک آراونڈ پاکستان کا پہلا سرکاری بی پی او ہے جس کو ریکارڈ آٹھ ماہ کے قلیل مدت میں تعمیر کیا گیا ہے اور یہ روان ماہ باقاعدہ طور پر کام شروع کر دے گا۔ بعدآزاں پبلک سروس اکیڈمی کے شرکاء کو خیبرپختونخوا سائبر ایمرجنسی رسپانس سنٹر کے کورس انسٹرکٹر مجتبیٰ حسین نے تفصیلی طور پر ڈیجیٹل پالیسی کے مختلف پہلوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے افسران کو خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈیجیٹل گورننس کے مد میں اٹھائے گئے اقدامات پرجامع بریفنگ دی۔ وفد نے آئی ٹی بورڈ کے تمام اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے اس نوعیت کے منصوبوں کو صوبہ بلوچستان بھی شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔دورے کے اختتام پراکیڈمی ترجمان نے ڈاریکٹر آئی ٹی بورڈ عاصم جمشید کا شکریہ اداکیا اوران کو خیبرپختونخوا پبلک سروس اکیڈمی کی جانب سے شیلڈ پیش کیا۔