ڈیجیٹل خیبرپختونخوا کی طرف ایک اور قدم، گھروں و عمارات کے نقشوں کی منظوری کے لئے آن لائن ویب پلیٹ فارم تیار

پشاور: خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ صوبے کی ڈیجیٹلائز کے لئے موثر اقدامات اٹھارہا ہے، آن لائن بلڈنگ میپ اپرول سسٹم (OBMAS)کی تیاری اس سلسلے کی ایک کڑی ہے، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں لوکل کونسل بورڈ کے افسران کی آن لائن بلڈنگ میپ سسٹم کے حوالے تربیتی ورکشاپ سے خطاب کے دوران آئی ٹی بورڈ کے منیجنگ ڈاریکٹر ڈاکٹر شہباز خان نے کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بدولت شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے میں مصروف عمل ہے۔ ورکشاپ میں لوکل کونسل بورڈ کے عملے کو نئے بنانے گئے پلیٹ فارم کے حوالے سے تربیت دی گئی۔ آن لائن بلڈنگ میپ سسٹم کی بدولت شہری آسانی کے ساتھ نئے تعمیر کرنے والے گھروں، دوکانوں اور دوسرے عمارات کے نقشوں کی گھر بیٹھ کر منظوری لے سکتے ہیں۔ صارفین اس آن لائن پلیٹ فارم میں ضروری دستاویزات کو اپ لوڈ کرتے ہیں جبکہ لوکل کونسل عملے کی جانچ پڑتال کے بعد ان کو منظوری مل جاتی ہے۔ تربیتی ورکشاپ میں آئی ٹی بورڈ کے ڈپٹی ڈاریکٹرٹیکنیکل شاکراللہ، ویب ڈیویلپراحمدزیب اور اکرام اللہ نے شرکاء کو ویب پورٹل کے تکنیکی پہلوں کے حوالے سے آگاہی دی۔اس موقع پر احمد زیب نے شرکاء کو بتایا کہ اگر صارفین کی جانب سے مہیاکردہ کوائف اور دستاویز میں کوئی کمی ہو تونیا پلیٹ فارم خودکار طور پر ان کو اس حوالے سے آگاہ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ صوبے کو ڈیجیٹلائز کرنے اور شہریوں کی آسانی کے لئے آسامی، اطلاع پلیٹ فارم، امتحان اور اس قسم کے دیگر آن لائن ویب ایپلیکیشن متعارف کراچکا ہے جبکہ مزید پر کام جاری ہے

Written by